موٹر وے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند کی وجہ سے بند ہے, عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے M4 جبکہ شیر شاہ سے گڈو تک موٹروے M5 کم مرئیت کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے.
ترجمان نے کہا کہ عوامی تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں، سرد موسم کے ساتھ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے, سڑک استعمال کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ دن کی روشنی کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے بہترین اوقات ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک استعمال کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں, سڑک استعمال کرنے والوں کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنا چاہیے. .