اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کے محکمۂ موسمیات (Environment Canada) کے مطابق کیلگری اور البرٹا کے بیشتر حصوں میں پیر سے شدید گرمی کی لہر شروع ہونے والی ہے جو کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے
محکمے کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 29 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے وسطی اور شمالی البرٹا کے کئی علاقے پہلے ہی بلند درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ جنوبی البرٹا کے علاقے پیر سے اس شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے۔
کیلگری میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری پیر کو 25 ڈگری اور منگل کو 30 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی ہے جبکہ اس کے بعد بھی درجہ حرارت 26 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے رات کے وقت درجہ حرارت 9 سے 13 ڈگری تک گر سکتا ہے جو کچھ حد تک راحت فراہم کرے گا لیکن کئی دن تک جاری رہنے والی گرمی کے اثرات جمع ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی گرمی ہر شخص کی صحت پر اثر ڈال سکتی ہےہیٹ ایکزاشن Heat Exhaustion کی علامات میں سر درد متلی چکر آنا پیاس لگنا پیشاب کا گاڑھا ہونا اور شدید تھکن شامل ہیں۔
ایڈمنٹن اور قریبی علاقوں میں اتوار سے ہیٹ وارننگ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 30 ڈگری سے اوپر جا رہا ہے
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دن کے ٹھنڈے اوقات میں باہر کے کام کریں گرمی سے وقفے لیتے رہیں
ٹھنڈے یا ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں وقت گزاریں زیادہ پانی پئیں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔گاڑی سے نکلتے وقت بچوں اور پالتو جانوروں کو لازمی چیک کریں کسی بھی صورت میں بچوں یا پالتو جانوروں کو بند گاڑی میں نہ چھوڑیں۔
ہیٹ اسٹروک یا ہیٹ ایکزاشن کی خطرناک علامات میں جسم کا بہت زیادہ گرم ہو جانا پسینہ بند ہو جانا کنفیوژن بے ہوشی یا غشی شامل ہیں ایسے افراد جو زیادہ حساس ہیں بچے بزرگ ذیابیطس دل پھیپھڑوں گردوں یا ذہنی امراض کے مریض باہر کام کرنے والے اور اکیلے رہنے والے افراد ان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ وارننگ اس وقت جاری کی جاتی ہے جب درجہ حرارت صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرنے کی سطح تک پہنچ جائے۔