آج پھر سے موسلادھار بارش،لینڈسلائیڈنگ ،نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک بھر میں آج پھر سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کئی اضلاع میں شدید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، مری اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں کئی گھنٹوں سے جاری بارش سے نظام زندگی مفلوج، شاہراہیں تالاب میں تبدیل، 2 لڑکے جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم 33، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی۔
حیدرآباد، مٹیاری، ہالا، نیو سعید آباد اور ٹنڈو محمد خان، شہداد پور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی، آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
بلوچستان میں بارشوں کے باعث دریائے بولان میں طغیانی آگئی، قومی شاہراہ پنجرہ پل پر زیر آب آگئی اور کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
گلگت بلتستان میں استور، چلاس، بابوسر ٹاپ اور گٹی داس میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com