اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ میں شدید بارش کے باوجود عمرہ زائرین کا خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا
مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے کو ملے۔ موسلا دھار بارش کے باوجود عمرہ زائرین طواف کرتے رہے اور اللہ کی حمد و ثنا کرتے رہے۔
لا حول ولا قوة الا بالله pic.twitter.com/X7QQuE846C
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023
طوفانی ہوا کے جھونکے سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مکہ مکرمہ کے دیگر علاقے بشمول مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔موسلا دھار بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
Lightning strike in Masjid Al Haram today pic.twitter.com/vmVq1LeDDh
— Inside the Haramain (@insharifain) August 22, 2023
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف، جائے نماز، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے
اللّهُمَّ صَيِّـباً نافِـعاً pic.twitter.com/COpxh9GQms
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023