غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظہبی اور فجیرہ میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث پیلے اور نارنجی موسم کے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جب کہ آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔
دوسری جانب دبئی کی ٹریفک پولیس نے بھی بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی بھرنے پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں پر موجود پانی سے محتاط رہیں اور گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کو سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ شیخ محمد بن زید روڈ کے بجائے متبادل راستہ اختیار کریں۔