342
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ، شملہ پہاڑی اور بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے کی اطلاعات ہیں، ٹرپ ہونے والے فیڈرز اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ گجرات، پھالیہ، سرائے عالمگیر، جہلم، شیخوپورہ، ننکانہ، پتوکی اور قصور سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے۔