محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، 18 سے 21 اگست تک شدید بارشیں متوقع

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں شمالی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں، جو بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور خنکی کا باعث بن رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان ہواؤں کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے، جس سے بارشوں کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور، گلگت، سکردو اور قریبی علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط موسمی نظام تشکیل دے گا۔ اس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ شہروں اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات پر احتیاط برتیں، ندی نالوں کے قریب رہنے والے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر غور کریں، موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔