اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں آج رات سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں، جن کے باعث راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاالدین میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان کے علاوہ مری اور راولپنڈی میں بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔