بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار بلوچستان حکومت نے حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبے کے دریا اور نہریں زیر آب آگئی ہیں۔ دیواریں گرنے، سیلاب اور ڈوبنے سے تیرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں سے قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین اور ہرنائی کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ خوشنوب میں سیلابی ریلے میں لنک پل بہہ جانے کے باعث امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مسلم باغ سول اسپتال کے وارڈز اور ایمرجنسی رومز میں پانی بھر گیا جب کہ مسلم باغ کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے 100 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ کان مہترزئی، لوئی بند اور راگھہ سلطان زئی میں بھی لنک روڈ سیلاب میں بہہ گئے۔

بلوچستان میں تباہی کا منظر

بلوچستان میں تباہی کا منظر

موسلادھار بارشوں کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبو ر ہوچکے ہیں

موسلادھار بارشوں کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبو ر ہوچکے ہیں

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca