چین میں میں شدید بارشوں سے تباہی،30 افراد ہلاک ،سڑکیں تباہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بیجنگ میں شدید بارشوں نے تباہی مچاد ی ،30 افراد ہلاک اور متعدد سڑکیں تباہ ہو گئیں۔

بیجنگ سمیت شمالی چین کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔پیر کی رات تک بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔شہر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے مییون ضلع میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی اطلاعات اور وارننگز پر توجہ دیں اور خطرناک علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بدترین صورتحال کے لیے منصوبہ بندی کریں اور رہائشیوں کا فوری انخلا یقینی بنائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔