اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 20 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید بارشوں کے خطرے کا سامنا ہے۔
جی 20 ممالک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے ذمہ دار ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکی میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سیلاب ،پاکستان کے مزید لاکھوں لوگ غربت کا شکارہو سکتے ہیں ، اقوام متحدہ کی رپورٹ
رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث مختلف ممالک میں جون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور خوراک کی قلت کا خدشہ ہے۔ گزشتہ سال 53 ممالک میں 22.2 ملین افراد کو غذائی قلت کا سامنا تھا۔