117
بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دبئی سے شارجہ کے لیے بس سروس معطل کردی گئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ کچھ پروازوں کا رخ مسقط اور دوحہ کی جانب موڑ دیا گیا۔شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور ساحل سمندر پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔دبئی میں متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ون ڈے بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔