اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ میں کل صبح سے بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں آئندہ تین سے چار روز میں شدید بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں آئندہ تین سے چار روز میں کم از کم 60 سے 70 ملی میٹر بارش کا امکان ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔