اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )طوفان اور موسلا دھار بارش کے باعث کینیڈا کے مشرقی علاقوں کے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔
نووا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنزوک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبک کے میگڈلین جزائر سائیکلون فائ اونا سے متاثر ہیں۔
بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار سینکڑوں کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کاروباری علاقوں میں گھروں اور دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔
بعض مقامات سے انخلا کا بھی حکم دیا گیا ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبک میں مزید شدید موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔