اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ میں شدید برف باری سے سفری نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے
محکمہ موسمیات نے لندن میں شدید برف باری کی وارننگ بھی جاری کی ہے
برطانیہ کے کچھ حصوں کو شدید برف باری نے ڈھک دیا ہے جس سے لندن میں ہوائی اڈوں، ٹرینوں کے نیٹ ورک اور سڑکوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے
برف باری کی وجہ سے مسافروں اور چھٹیاں منانے والوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوئیں
برطانیہ میں بدترین موسم سرما کی پیش گوئی، الرٹ جاری
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ برف باری کے دوران سفر سے گریز کریں
یوکے سول ایوی ایشن کے مطابق شدید برفباری کے باعث متعدد ہوائی اڈوں کے رن ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ پروازیں دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں مطلع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب درجنوں ٹریفک حادثات کے باعث موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ میں جمعہ تک سخت سردی کی پیش گوئی کی ہے، ایسیکس کے کچھ حصوں میں 15 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی توقع ہے۔