شدید سردیوں کے دوران مختلف مقامات پر 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ برفانی طوفان اور بارش نے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع کردی اور کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔دوسری جانب کینیڈا میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، البرٹا صوبے کے شہر ایڈمنٹن میں سردی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
ایڈمنٹن میں ہوا کی سردی کے ساتھ درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، شدید موسم نے پروازوں میں خلل ڈالا۔ریکارڈ توڑ شدید موسم کے باعث حکام نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کیں۔دوسری جانب رواں ہفتے برطانیہ کو بھی منجمد کرنے والی سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق سکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جب کہ بدھ کو لندن میں بھی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔منگل کے لیے، بیورو آف میٹرولوجی نے پورے سکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں برف باری اور انتہائی سرد ہواؤں کی پیش گوئی جاری کی ہے۔شدید سرد موسم اور برف باری کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک، ریل اور فضائی سفر میں مشکلات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔