پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،رابطے منقطع،مزید برفباری کی پیش گوئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے ہر طرف سفیدی کی چادر بچھا دی اور کیلاش کے نظارے اور بھی دلکش ہو گئے۔

وادی نیلم میں ایک مرتبہ پھر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ گریس ویلی میں ریکارڈ کے مطابق پانچ فٹ تک برف جم گئی، جس کے باعث مقامی لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔
بجلی کی بحالی کے کام جاری ہیں اور گریس ویلی تک جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔ وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطے مکمل طور پر منقطع ہو گئے۔
پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں ہیلی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا۔ طبی پیچیدگیوں کا شکار ایک مریضہ کو ہیلی ایمرجنسی سہولت کے ذریعے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
برفباری کے دوران پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے کے لیے پاک فوج کی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔ کوٹلی نکیال سڑک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی جبکہ پیر نسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کر کے خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا۔

ماہرین موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی گئی، لہہ میں منفی 14، استور اور کالام نتھیا گلی میں منفی 9، پارا چنار اور قلات میں منفی 8 جبکہ گوپس میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں