اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور اس کے اہم ترین رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی دعوے کے ایک دن بعد ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔کل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ہاشم صفی الدین اس ماہ کے آغاز میں بیروت کے مضافات میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حزب اللہ کے بہت سے اہم رہنما اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔
149