حزب اللہ کے اسرائیل پر حملوں میں شدت آگئی،متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی جانب میزائل حملے کیے جس کے باعث لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر تل ابیب کا بن گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کے قصبے ایتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کا ایک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا آفس پر بمباری کی گئی جس کے دوران 21 افراد شہید ہوگئے۔ادھر لبنان کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دیا ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca