حزب اللہ کےاسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے ،2 اسرائیلی ہلاک ، متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ مزاحمت کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ، حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔حزب اللہ مزاحمت کی جانب سے اسرائیلی علاقے کریات شمونہ پر بھی ٹینک شکن میزائل داغا گیا جس سے ایک گھر کو آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون تبا کر دیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حملے سے چند گھنٹے قبل کریات شمونہ کا دورہ کیا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کے مطابق الاقصیٰ اسپتال میں سیکڑوں مریض لائے جا رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی ہڈیاں جلی ہوئی ہیں، ٹوٹی ہوئی ہڈیاں ہیں یا تیز دھار چیزوں سے شدید زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ تک امدادی رسائی پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث جولائی میں دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بدترین بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 115 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر یورپی ملک سلووینیا کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سلووینیا کے ساتھ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 36 ہزار 586 سے زائد فلسطینی شہید اور 83 ہزار 74 افراد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد صرف بچے اور خواتین ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca