اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہر قسم کے کاغذ کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث نصابی کتب اور ہر قسم کی سٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث ہر قسم کے کاغذ کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، نصابی کتب، کاپیاں، ہر قسم کی سٹیشنری، سکول بیگز، یونیفارم، سکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث طلباء اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس 1000 سے 2000 روپے فی سواری تک بڑھ گئی ہے جس سے والدین کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔
اردو بازار کے ہول سیل بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی نصابی کتب کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 1700 روپے کر دی گئی ہے جبکہ رجسٹر کاپیوں اور رف کاپیوں کی قیمتوں میں بھی 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
میٹرک کی سائنس کی پر یٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی۔