185
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دئیے
اس وقت راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752فٹ سے زیادہ ہے
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسپل ویز کھولنےکے بعد پانی کی سطح 1749 فٹ پرلاکراسپل ویز بند کیےجائیں گے کیونکہ اسپل ویز کھولنے کے باعث قریبی نہروں میں سیلابی صورتحال رہ سکتی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو نہروں میں ڈبکیاں لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ ملک بھرمیں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے خاص کر کراچی میں بہت برا حال ہے۔