اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) صوبہ البرٹا میں کینیناسکس ولیج کے قریب مٹی کا تودہ ہائی وے 40 کا حصہ بہہ گیا، دونوں جانب سے ٹریفک بنداتوار کو کینیانسکس ولیج کے جنوب اور کیلگری کے جنوب مغرب میں واقع ہائی ووڈ پاس کے قریب مٹی کا ایک بڑا تودہ گرنے کے باعث ہائی وے 40 کا ایک حصہ بہہ گیا۔
یہ واقعہ دوپہر سے کچھ پہلے پیش آیا۔511 البرٹا (صوبائی ٹریفک سروس) کے مطابق، ہائی وے 40 کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔
Update: Hwy40 btwn Mount Lipsett Day-use Area and Mist Creek Day-use Area, south of Kananaskis Village – CLOSED due to mudslide. Find an alternate route. (8:51am) #ABRoads #ABParks pic.twitter.com/LL9xnwxYjO
— 511 Alberta (@511Alberta) August 3, 2025
بندش کا علاقہ مسٹ کریک ڈے یوز ایریا سے لے کر ماؤنٹ لپسیٹ ڈے یوز ایریا تک پھیلا ہوا ہے، جو کینیانسکس ولیج کے جنوب میں واقع ہے۔
تمام لینز بند کر دی گئی ہیں اور 511 البرٹا نے ڈرائیوروں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آر سی ایم پی کا کہنا ہے کہ سڑک ناقابلِ عبور ہو چکی ہے اور ممکن ہے کہ سڑک کی صفائی میں کئی دن لگیں۔اگر آپ کا سفر اس علاقے کی طرف ہے تو 511 البرٹا سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔