اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن کے شہر شیفیلڈ میں ہندو انتہا پسندوں نے برطانوی پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر حملہ کر دیا۔
گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں کیا۔ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللہ خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے اور کھانا کھانے کے بعد انہوں نے کاؤنٹر پر شور مچا دیا اور دعویٰ کیا کہ گائے کے گوشت میں مٹن ملایا گیا ہے۔رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کے شیشے کے سامان اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ بیف مینو میں نہیں تھا لیکن نشے میں دھت افراد نے کارکنوں پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی پولیس شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔