کینیڈا کے صوبوں کا گھریلو تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا تاریخی معاہدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا کے تمام صوبوں، خطوں اور وفاقی حکومت نے گھریلو تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ یکم دسمبر سے نافذ ہوگا جس کے بعد خوراک اور الکحل کے علاوہ زیادہ تر مصنوعات پر بین الصوبائی تجارتی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔بی سی کے وزیر برائے ایمپلائمنٹ اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ روی کاہلون نے بتایا کہ یہ معاہدہ ملکی سطح پر تجارت کو بے جا منظوریوں اور لیبلنگ کی شرائط سے آزاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مصنوعات ایک صوبے کے قواعد کے مطابق فروخت کی منظوری حاصل کر لیتی ہے تو اسے پورے ملک میں اضافی معائنوں یا اجازت ناموں کے بغیر فروخت کیا جا سکے گا۔معاہدے کے تحت ہزاروں اشیا کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپڑے، کھلونے، گاڑیاں، صنعتی سازوسامان اور صحت کی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔گریٹر وینکوور بورڈ آف ٹریڈ کی صد ربریجٹ اینڈرسن نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری برسوں سے یہی مطالبہ کرتی آئی ہے کہ ایک صوبے میں منظوری حاصل کرنے والی مصنوعات تمام صوبوں میں قابل قبول ہونی چاہییں۔روی کاہلون نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس معاہدے کے دائرہ کار کو خوراک، الکحل اور مالیاتی خدمات تک بڑھایا جا سکتا ہے، تاہم ان شعبوں کی ریگولیٹری پیچیدگیوں کے باعث اس عمل میں وقت لگے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں