اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شارجہ میں افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔شارجہ میں 3 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 33.3 اوورز میں 106 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان نے 107 رنز کا ہدف 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
43