طیارہ حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔برطانوی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں دوسری جنگ عظیم کے طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پائلٹ کی شناخت اس کے اہل خانہ سے اجازت لینے کے بعد ظاہر کی جائے گی۔واضح رہے کہ جنگ عظیم میں برطانوی رائل فورس کے تاریخی اور قدیم بمباروں کو محفوظ کیا گیا ہے۔ ان میں سے صرف چند ہی اڑنے کے قابل ہیں۔ یہ تاریخی دنوں پر ائیر شو کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ڈیکمشنڈ ہوائی جہاز ڈسپلے پر رکھے جاتے ہیں۔
78