ٹرمپ سے قبل اب تک امریکی صدوراور صدارتی امیدواروں پر حملوں کی تاریخ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدارتی امیدوار و سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ، امریکہ کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد صدور و صدارتی امیدواروں پر حملے کیے گئے ۔اس سےقبل کسی پر کب حملہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ، سابق امریکی صدر زخمی ، حملہ آور ہلاک

رونالڈ ریگن
1981 میں رونالڈ ریگن اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور 12 دن تک ہسپتال میں رہے. علاج کے دوران رونالڈ ریگن نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ہنستے ہوئے نظر آئے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا.
رونالڈ ریگن کے حملہ آور جان ہنکلے کو 2022 میں پیرول دیا گیا تھا۔
جیرالڈ فورڈ
1975 ستمبر کےمہینے میں ایک خاتون نے سترہ دنوں میں صدر جیرالڈ فورڈ پر دو قاتلانہ حملے کیے لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا. یہ دونوں حملے ریاست کیلیفورنیا میں ہوئے.
جارج ویلز
1972 میں، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جارج ویلز کو انتخابی مہم کے دوران چار گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ مستقل طور پر معذور ہو گئے۔جارج ویلز پر میری لینڈ کے شہر لوریل کے ایک شاپنگ مال میں حملہ کیا گیا۔، 1968
رابرٹ کینیڈی
1968 میںصدر جان ایف کینیڈی کے بھائی اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار رابرٹ کینیڈی کو 1968 میں لاس اینجلس کے ایمبیسیڈر ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔رابرٹ کینیڈی کو سماجی حقوق کے مشہور رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل کے دو ماہ بعد قتل کر دیا گیا تھا. رابرٹ کینیڈی کے قتل نے 1968 کی صدارتی دوڑ پر گہرا اثر ڈالا۔

جان کینیڈی
چند سال قبل 1963 میں صدر جان ایف کینیڈی کو ٹیکساس میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کار میں سوار ہوتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔وارن کمیشن، جس نے اس واقعے کی تحقیقات کی نے 1964 میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حملہ آور لی ہاروی اوسوالڈ قتل میں اکیلا تھا۔لی ہاروی اوسوالڈ امریکہ کی ایلیٹ فائٹنگ فورس میرینز کا حصہ رہ چکے ہیں اور سابق سوویت یونین میں بھی وقت گزار چکے ہیں۔امریکیوں کا خیال ہے کہ JFK کی موت نے ملک کی سیاست اور معاشرے میں ایک پرتشدد دور کا آغاز کیا، جب کہ ویتنام میں جنگ ابھی جاری تھی اور شہری حقوق کی جدوجہد کے اثرات ابھی تک برقرار تھے۔
فرینکلن روزویلٹ
1933 میں نو منتخب صدر فرینکلن روزویلٹ کو میامی، فلوریڈا میں قتل کر دیا گیا. فرینکلن روزویلٹ اس حملے میں بچ گئے لیکن شکاگو کے میئر اینٹون سرمک گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے.
تھیوڈور روزویلٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح تھیوڈور روزویلٹ بھی 1921 میں صدر کے طور پر دوسری مدت کے لیے مہم چلا رہے تھے جب انھیں ریاست وسکونسن میں گولی مار دی گئی۔یہ گولی ساری زندگی ان کے سینے میں رہی. شوٹنگ کے وقت تھیوڈور روزویلٹ کی اگلی جیب میں پچاس صفحات کی تقریر بند تھی اور عینک کا سٹیل کیس بھی ان کی جیب میں تھا جس سے گولی کا اثر کم ہو گیا۔
ولیم میک نیلی
ریاستہائے متحدہ کے 25 ویں صدر ولیم میک نیلی کو 6 ستمبر 1901 کو قتل کر دیا گیا. صدر میک نیلی نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ہجوم کے ساتھ گھل مل رہے تھے جب ایک حملہ آور نے انہیں سینے اور پیٹ میں دو گولیاں ماریں. صدر میک نیلی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایک ہفتے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
ابراہم لنکن
امریکہ کے سولہویں صدر ابراہم لنکن کو 14 اپریل 1865 کی شام واشنگٹن کے فورڈ تھیٹر میں قتل کر دیا گیا. ابراہم لنکن کو سر میں گولی لگی اور اگلے دن اس کی موت ہو گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca