177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوجی بیرک پر حملہ کیا۔لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ کاتیوشا راکٹ براہ راست فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہیں جس کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی اسرائیل پر ممکنہ ایرانی جوابی حملے کے خطرے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ پہنچ گیا۔امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی اس خطے میں موجود ہے۔