ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلی نے عدالت میں میڈیا کے خلاف حیران کن انکشافات کردئیے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلی نے عدالت میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں میڈیا کی مداخلت انتہا درجے کی تھی اور نجی معلومات تک غیر قانونی رسائی حاصل کی گئی۔

ایلزبتھ ہرلی نے برطانوی عدالت میں جاری ایک ہائی پروفائل کیس کے دوران بتایا کہ ان کے موبائل فونز ہیک کیے گئے اور ان کے گھر میں خفیہ مائیکروفون نصب کرکے نجی گفتگو تک سنی گئی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے بارے میں شائع ہونے والی 15 سے زائد خبریں ایسے مواد پر مبنی تھیں جو غیر قانونی طریقوں سے حاصل کیا گیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک خبر میں ان کی حمل کے دوران کی طبی تفصیلات بھی شائع کی گئی، جو ان کے بیٹے ڈیمین کی پیدائش سے متعلق تھیں۔ ایلزبتھ ہرلی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ معلومات ان کے دوست، مشہور گلوکار ایلٹن جان کے شوہر ڈیوڈ فرنش کی جانب سے میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں۔

اس مقدمے میں ایلزبتھ ہرلی کے ساتھ شہزادہ ہیری اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے برطانوی میڈیا گروپ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے خلاف پرائیویسی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

سماعت کے دوران ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے وکیل انتھونی وائٹ کی جرح کے دوران ایلزبتھ ہرلی جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں سے اشک جاری ہوگئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری ایلزبتھ ہرلی کے بیٹے کے پاس بیٹھ کر انہیں تسلی دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اداکارہ نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا کی اس طرح کی مداخلت نہ صرف ان کی نجی زندگی کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ذاتی اور خاندانی سکون کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔ دوسری جانب، متعلقہ اشاعتی ادارے نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بہتان قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں