وزیر داخلہ نے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا۔اتوار کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سمجھتی ہے کہ تشدد ایک آدمی کے وقار کے خلاف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی کہانی اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف فوجی افسران اور جوانوں کو اکسانے پر قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ایسی مذموم سازشوں کو برداشت نہیں کر سکتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز گل کو چوبیس گھنٹے کے اندر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے تشدد کی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کسی تشدد کی نشاندہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس نے تشدد نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کے کہنے پر لسبیلہ کے شہدا کے خلاف مہم چلائی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com