وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرا پنجاب میں داخلہ روکا گیا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خط کے مندرجات تشویشناک ہیں اگر معتبر اداروں میں ایسا ماحول رہا تو ہم تباہی کے دہانے پر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا پنجاب میں داخلہ بند ہونے کی افواہیں ہیں لیکن اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند ہو جائے تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے یہ جواز کافی ہے

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ن لیگ نے انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حکومت کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آکر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca