اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مونگ کاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس نے 120 رنز کا ہدف صرف 5 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے آصف علی 55 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوئے، محمد اخلاق نے 40 اور کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کوئی بھی گیند باز پاکستان کی ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکا۔اس سے قبل ہانگ کانگ سپر سکسز کے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کپتان روبن اتھپا نے 31 رنز بنائے، کیدار جادھو نے 8 رنز بنائے، بھارت چپلی 53 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوئے، منوج تیواری نے 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے یو اے ای کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔
20