حماس کی قید میں یرغمالی ہماری بمباری سے مار گئے،اسرائیل نے اعتراف کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 9 ماہ بعد اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ان 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس نے نہیں بلکہ ہماری بمباری سے ہلا ک ہوئے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ گزشتہ سال نومبر میں حماس کی تحویل میں 2 فوجی یرغمالیوں اور ایک شہری کی ہلاکت کی وجہ ہم خود تھے۔بیان میں کہا جائے گا کہ 10 نومبر 2024 کو اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک سرنگ میں چھپے حماس کے کمانڈر احمد غندور کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں ہمارے تین پیارے مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب ہم حملے کے بعد وہاں پہنچے تو حماس کے کمانڈر کے ساتھ تین اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی ملیں۔لاشوں کی فرانزک رپورٹ اور انٹیلی جنس پر مبنی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ تینوں بدقسمتی سے ہماری بمباری کا نشانہ بنے۔واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 95 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کر کے 1500 کے قریب اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 250 کو یرغمال بنا کر غزہ لایا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca