قرآن پاک کی بے حرمتی،حوثیوں کا سویڈش مصنوعات پر پابندی کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال میں کنٹرول کرنے والی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاجاً سویڈش کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی ،عراق کا ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی میڈیا نے حوثی وزیر تجارت کے حوالے سے بتایا کہ یمن قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔وزیر نے سویڈش کی درآمدات کو "محدود” قرار دیا لیکن کہا کہ یہ فیصلہ علامتی تھا اور حوثیوں کے لیے پابندی کم سے کم تھی، جبکہ ساتھی اسلامی ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں

یوم القدس ، قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں

اسٹاک ہوم میں پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو متعدد بار قرآن پاک جلانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا تاہم مقامی عدالت نے پولیس کے اس فیصلے کو آزادی اظہار کے خلاف قرار دیا۔مقامی پولیس نے عید پر شہری کو شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جس کے بعد ملزمان نے قرآن پاک کو آگ لگا دی اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com