اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کے حوالے سے پالیسی جاری کر دی ہے۔
ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں آج دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پہلے پاک بھارت میچ کے دوران پورے دن بارش کی پیش گوئی کی تھی لیکن اب نئی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران صرف ایک گھنٹے تک بارش ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹ اسی صورت میں واپس کیے جاسکتے ہیں جب ٹاس سے قبل میچ ختم ہو جائے یا میچ کا مقام تبدیل کیا جائے اور ٹکٹ ہولڈر کا میچ دیکھنے کے لیے نئے مقام تک پہنچنا مشکل ہو۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
کن صورتوں میں ٹکٹ واپس نہیں کیے جائیں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں کیے جائیں گے۔
میچ ٹاس ہونے کے بعداگر خراب موسم کی وجہ سے میچ منسوخ یا ملتوی کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ کھیلا جاتا ہے، تاہم، اگر میچ ری شیڈول کیا جاتا ہے اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے میچ دیکھنا ناممکن ہو جاتا ہے، تو ٹکٹ واپس کر دیا جائے گا۔
ٹکٹ کی واپسی کی تمام درخواستیں پی سی بی کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر موصول ہوں گی۔
رقم کی واپسی کی درخواست پر وصولی کے بعد 10 کام کے دنوں کے اندر کارروائی کی جائے گی۔
دوسروں کو بیچے یا تبدیل کیے گئے ٹکٹ ریفنڈ کے حقدار نہیں ہوں گے۔