کولیسٹرول کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا بھر میں لاکھوں افراد کولیسٹرول کے مسئلے کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں دل کی بیماری اور فالج جیسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی تمام اقسام غیر صحت بخش یا نقصان دہ نہیں ہیں۔ اچھا کولیسٹرول ہماری شریانوں سے خراب کولیسٹرول کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے اور فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس لیے دل کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جو صحت مند کولیسٹرول سے بھرپور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

انار کولیسٹرول کم ، دل کو مضبوط بنانے کیلئے مفید قرار

گری دار میوے کو ایسی غذا سمجھا جاتا ہے جو وٹامنز کے ساتھ صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرتے ہیں اور دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر بادام، اخروٹ، مونگ پھلی اور پستے جیسے گری دار میوے کھانے سے وزن میں کمی اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ مچھلی میں پائی جانے والی صحت مند چکنائی کی طرح ہوتے ہیں۔ اومیگا 3 ٹرائیگلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرتا ہے، دل کی بے قاعدہ دھڑکنوں کے خطرے کو کم کرتا ہے اور شریانوں کے بند ہونے کی شرح کو کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

ناشتہ میں احتیا ط سے کولیسٹرول کم ہو سکتا ہے ؟

بادام
بادام میں اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن ای کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور مدافعتی نظام کو ہموار طریقے سے کام کرتا رہتا ہے۔
مونگ پھلی
پروٹین، فائبر، وٹامن بی 3، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزاء سے بھرپور مونگ پھلی غیر سیر شدہ چکنائی اور فائٹوسٹیرول کا بہترین ذریعہ ہے جو خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
پستہ
پستے فائٹوسٹیرول سے بھرپور ہوتے ہیں یہ مادہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ پستے پوٹاشیم اور غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں ، یہ ریشے، معدنیات اور سیر شدہ چکنائی بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سبز چائے ذہنی تناؤ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرو ل کے مریضوں کیلئے مفید قرار

کاجو
کاجو کئی معدنیات جیسے زنک، کاپر، میگنیشیم، سیلینیم اور وٹامنز کا ذریعہ ہیں۔ ان کے علاوہ اس میں بہت سے flavonoids بھی ہوتے ہیں۔ کاجو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے، دل کی صحت کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com