232
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔
تمام شعبوں میں ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنا
رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام شعبوں میں ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے معیشت بہتر ہو سکتی ہے ۔
مینوفیکچرنگ اور تجارت
رئیل اسٹیٹ کے بجائے مینوفیکچرنگ اور تجارت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔
برآمد مخالف رویے
برآمد مخالف رویوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ورلڈ بینک نے بھی لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
جنرل سیلز ٹیکس
رپورٹ کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا پاکستان کے لیے اہم ہیں۔