اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اکثر لوگوں کو اپنے دانتوں کا پیلا رنگ پسند نہیں اور وہ انہیں سفید کرنے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پیلے دانتوں سے نجات گھر پر ہی ممکن ہے۔اگر آپ اپنے دانتوں کی سفیدی واپس چاہتے ہیں تو آپ یہ طریقے آزما سکتے ہیں جو آپ کے کام آسکتے ہیں۔
دانت صاف کریں
دانتوں کو سفید رکھنے اور انہیں پیلے ہونے سے روکنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ انہیں مناسب طریقے سے اور کثرت سے برش کریں۔دانتوں کو برش کرنا اس وقت ضروری ہے جب کھانے اور مشروبات کا زیادہ استعمال ہو جس سے دانتوں کا رنگ بدل جاتا ہے۔لیکن انتہائی تیزابیت والی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال کے فوراً بعد دانت صاف کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح خراب ہو جاتی ہے۔دن میں کم از کم 2 بار 2 منٹ تک برش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
خواتین اپنے دماغ کو کیسے توانا بناسکتی ہیں ؟
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کا پیسٹ بنانے سے دانتوں سے پلاک اور بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا دو کھانے کے چمچ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اپنے دانتوں پر برش کریں۔برش کرنے کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل دانتوں میں جمع ہونے والی تختی کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے، اس طرح دانتوں کی سفیدی بحال ہو جاتی ہے۔اس مقصد کے لیے اعلیٰ قسم کا ناریل کا تیل خریدیں اور ایک سے دو چائے کے چمچ تیل سے 10 سے 30 منٹ تک کلیاں کریںتیل نگلنے سے گریز کریں اور تھوکنے کے بعد پانی سے اچھی طرح کللا کریں، ایک گلاس پانی پئیں اور اپنے دانتوں کو برش کریں۔
سیب کا سرکہ
ایپل سائڈر سرکہ دانتوں کو سفید کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔اس مقصد کے لیے 6 اونس پانی میں 2 چائے کے چمچ ایپل سائڈر سرکہ مکس کریں۔اس کے بعد اس مائع کو 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھنے کے بعد اسے تھوک دیں، پھر پانی اور برش سے دانتوں کو دھولیں۔لیکن محتاط رہیں کہ ایپل سائڈر سرکہ سے بنے اس مائع کو ایک وقت میں بہت کم مقدار میں استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
ورزش سے دماغ بیماری سے بچا جا سکتا ہے ؟
لیموں، مالٹے یا کیلے کے چھلکے
کیلے، مالٹے یا لیموں کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے بھی دانتوں کی سفیدی بحال ہو سکتی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان پھلوں میں موجود مرکبات دانتوں کو سفید کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس مقصد کے لیے پھل کے چھلکے کو 2 منٹ تک دانتوں پر ہلکے سے رگڑیں اور پھر منہ دھونے کے بعد دانتوں کو برش کریں۔
کوئلہ
کوئلہ دانتوں کو سفید کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ کوئلہ دانتوں سے داغ ہٹانے میں مدد کرتا ہے جبکہ منہ میں موجود بیکٹیریا کو بھی مارتا ہے۔درحقیقت، اب کوئلہ پر مبنی کئی ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں جو مدد کر سکتے ہیں اور کوئلہکے براہ راست استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو بیماریوں سے کیسے بچایا جائے ؟
زیادہ پانی والے پھل یا سبزیوں کا استعمال
تربوز، خربوزہ، کھیرے، ٹماٹر اور ایسے تمام پھل یا سبزیاں دانتوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ان پھلوں یا سبزیوں کے استعمال سے منہ میں لعاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے دانتوں میں پھنسی خوراک کے ذرات نکل جاتے ہیں اور نقصان دہ تیزاب معدے تک پہنچ جاتے ہیں۔