اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حج دین اسلام کا اہم رکن،جس کو حج کی سعادت نصیب ہو جائے وہ یقینا خوش نصیب انسان ہے ،زندگی میں کم از کم ایک بار حج کرنے کی تمنا شاید پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی۔
وہ جوان ہوں یا بوڑھے، کمزور ہوں یا جوان، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اللہ انہیں ایک بار اپنے گھر بلائے۔ کردستان سے تعلق رکھنے وا لی 103 سالہ رابی علی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اللہ کا گھر دیکھنا چاہتے تھے اور 3 سال سے مسلسل کوشش کر ر ہی تھیں لیکن انہیں حج کی اجازت نہ مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں
حج کس طرح ادا کیا جاتا ہے۔۔رواں برس کتنے لوگ حج کریں گے؟
تاہم اس بار انہوں نے کردستان کے مذہبی امور کے سربراہ کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کب مر جائو ں، میں بہت بو ڑھی ہو چکی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میری آخری سانس کب آئے گی، اس لیے میری درخواست ہے کہ مجھے حج کا موقع دیا جائے جب کہ میں بھی ایک صاحب حیثیت ہوں۔
مزید پڑھیں
مناسک حج کا آغاز آج ہوگا،عازمین ظہر کی نماز سے قبل منیٰ پہنچ جائیں گے
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری خواہش ہے کہ کعبہ کو دیکھوں، غلاف کعبہ ہاتھ آئے اور بس وہی آخری سانس پوری ہو جائے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور حج کی قبولیت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ وہ سب سے معمر شخص ہیں جو 103 سال کی عمر میں حج کر ر ہی ہیں، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں