میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اور اسرائیلی شہری سرگئی ولادیمیرووچ کو امریکی پولیس نے لاس اینجلس سے گرفتار کرلیا۔ مزید یہ کہ روسی شہری کا نام فلائٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی فہرست میں بھی نہیں تھا۔جب ایف بی آئی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تو سرگئی ولادمیر نے بتایا کہ وہ جہاز میں اپنا پاسپورٹ بھول گئے تھے، لیکن تحقیقات پر ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔پرواز کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سرگئی کو جہاز میں موجود بہت سے لوگوں نے دیکھا جب وہ بار بار اپنی سیٹ تبدیل کر رہے تھے۔
دوران پرواز اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے دو بار کھانا مانگا اور فلائٹ عملے کے لیے رکھی ہوئی چاکلیٹ کھانے کی کوشش بھی کی۔ایف بی آئی کے ایک اہلکار کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں روسی شہری نے کہا کہ وہ الجھن کا شکار ہے۔ وہ تین دن سے سویا نہیں ہے، اور اسے کچھ یاد نہیں کہ وہ جہاز میں کیسے چڑھا اور وہ بھی بغیر ٹکٹ یا ویزے کے۔ایف بی آئی کی جانب سے سرگئی ولادیمیرووچ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔