پاکستان کے مختلف حصے خلا سے کیسے نظر آتے ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے مختلف حصے خلا سے کیسے نظر آتے ہیں ،بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) نے کئی سالوں میں خلا سے ہماری دنیا کی بہت سی شاندار تصاویر کھینچی ہیں۔آئی ایس ایس سے  جو زمین کی سطح سے تقریباً 250 میل اوپر ہے، ہمارا یہ دیوہیکل سیارہ کافی چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔لیکن پھر بھی، آئی ایس ایس نے بہت سی تصاویر حاصل کی ہیں جو ہمارے سیارے کی خوبصورتی کو نمایاں کرتی ہیں۔

پاکستان کے مختلف حصوں کی خلاف سے تصاویر لی گئیں ہیں جن میں کچھ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں

کراچی

خلا سے رات کو کراچی ایسا نظر آتا ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

یہ تصویر جنوری 2021 کو ناسا کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ جب یہ تصویر لی گئی تو آئی ایس ایس کراچی کی ساحلی پٹی سے 261 میل اوپر پرواز کر رہی تھی اور کراچی کی روشنیوں کی یہ تصویر اسی موقع پر لی گئی تھی۔یہ تصویر جنوری 2021 کو ناسا کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

رات کو پاکستان اور انڈیا

یہ تصویر ستمبر 2021 کی ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
ستمبر 2021 کی اس تصویر میں پاکستان اور بھارت کے شہروں کی روشنیوں کو آئی ایس ایس نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا تھا۔یہ تصویر آئی ایس ایس نے مارچ 2020 میں پاکستان اور بھارت کے اوپر لی تھی۔

پاکستان اور شمالی ہندوستان کی تصویر

یہ اگست 2020 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

اگست 2020 میں آئی ایس ایس کی طرف سے لی گئی اس تصویر میں رات کے وقت پاکستان اور شمالی ہندوستان کے روشن حصوں کو دکھایا گیا ہے۔
ہندوستان پاکستان سرحد

پاکستان کی ایک اور تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا
اگست 2011 کی اس تصویر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو نارنجی رنگ میں دکھایا گیا ہے۔درحقیقت یہ فلڈ لائٹس کا نارنجی رنگ ہے جو دونوں ملکوں کی سرحدی لائن پر روشن ہوتی ہے۔
اسلام آباد

یہ نومبر 2003 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ تصویر نومبر 2003 کی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com