اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹرابیری دل کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے یہ بات مریکا میں بیر کے فوائد سے متعلق سالانہ اجلاس میں ماہرین نے کہی ہے ۔
اسٹرابیری کھانے کے حوالے سے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ پروفیسر برٹ برٹن فری مین کا کہنا ہے کہ اگر خوراک میں پھل کا حصہ غائب ہو تو اس سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اس حوالے سے اسٹرابیری اس خلا کو پر کر سکتی ہے اور دل کو توانا رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تاہم یہ ضروری ہے کہ ہر روز ایک بھرا کپ سٹرابیری کھائیں۔ اسٹرابیری کھانے سے خراب کولیسٹرول کم ہوتا ہے، اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی پایا کہ اسٹرابیری کھانے سے قلبی صحت کے متعدد طبی نشانات بھی بہتر ہوئے ہیں۔ایک اور سروے سے پتا چلا ہے کہ اسٹرابیری کا باقاعدہ استعمال بالغوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے اور اس لیے اسے علاج معالجہ کی خوراک سمجھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب روزانہ صرف آٹھ اسٹرابیری کھانے سے وٹامن سی کی ضرورت پوری ہوتی ہے اور اسے کھانے کی عادت ڈالنا دل کے محافظ کو چوکنا رکھ سکتا ہے۔