اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہر شخص کی کہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں گھومے لیکن یہ موقع بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔
جن لوگوں کو دنیا کی سیر کا موقع ملتا ہے، انہیں سفر اور رہائش کے لیے لاکھوں یا کروڑوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
لیکن امریکہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہے جو 3 دہائیوں سے ‘سلطان کی طرح دنیا کا مفت سفر کر رہا ہے۔نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ٹام سٹوکر نے 1990 میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کا لائف ٹائم پاس 290,000 ڈالر میں خریدا تھا اور وہ اس فیصلے کو اپنی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیاءکا پہلا اور دنیا کا دوسرا بلند ترین درخت کسی ملک میں پایا جاتا ہے ؟
69 سالہ ٹام سٹوکر 1990 سے لے کر 33 سالوں میں 230 ملین فری ایئر میل کا سفر کر چکے ہیں اور 100 سے زائد ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔صرف 2019 میں اس نے اتنے ہوائی دورے کیے جو چاند کے 6 سے زیادہ دوروں کے برابر سمجھے جا سکتے ہیں۔
2019 میں، اس نے 365 دنوں میں 373 پروازوں میں سفر کیا۔مجموعی طور پر، اس نے اس سال 1.46 ملین میل کا فاصلہ طے کیا، جس پر اس کی لاگت $2.4 ملین سے زیادہ ہوتی اگر وہ اتنی پروازوں میں بغیر پاس کے سوار ہوتے۔2009 میں اس نے 50 لاکھ میل اور 2019 میں ایک کروڑ میل کا سنگ میل عبور کیا۔وہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کا پہلا صارف ہے جس نے اتنے میلوں کا سفر طے کیا ہے۔
مزید پڑھیں
کتوں کی دیکھ بھال کی ملازمت ، سالانہ تنخواہ ساڑھے تین کروڑ روپے ،چند روز میں 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
وہ دنیا بھر کے پرتعیش ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور پیرس سے پرتھ تک عمدہ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔وہ اپنے ہوائی سفر کے مائلیج پوائنٹس کو مختلف فوائد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ایک بار انہوں نے ایک ہی دن میں $50,000 مالیت کے گفٹ کارڈز کیش کیے تھے۔