308
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل عمیر خان نے ون آن ون ملاقات کی جو سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل عمیر خان نے ون آن ون ملاقات کی جو سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات کے بعد عمیر خان نیازی اور شعیب شاہین نے نعیم حیدر پنجوٹھہ، بیرسٹر گوہر علی خان، سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ، علی آجا زبطار، بیرسٹر مبشر اعوان اور دیگر وکلاء پر مشتمل لیگل ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے، داڑھی بڑھ گئی ہےاب شیشہ مل گیا ہے شیو کریں گے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے سائفر پر تحقیقات کی ہیں، چیئرمین نے سائفر پر اپنا پرانا موقف دہرایا ہے، کچھ اہم معاملات پر وکلاء سے مشاورت کے بعد حسن نیازی کی گمشدگی سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا جیل میں قیدی سے ملنا ہمارا آئینی حق ہے، جیلر کے رولز پر عدالت جائیں گے۔
قبل ازیں لیگل ٹیم ملاقات کے لیے پہنچی تو پولیس لائن دھرنے پر قافلہ کو روک دیا گیا جہاں وکلا کی مشاورت سے عمیر خان نیازی کو عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود صرف ایک وکیل کو ملنے کی اجازت دی گئی۔