اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل قرار دے دیا۔ 63 1P کیا ہے اور اس کے تحت نااہلی کب تک ہے؟
آئین کے آرٹیکل 63 1P میں کہا گیا ہے کہ مجلس شوریٰ کے منتخب رکن یعنی رکن اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کی نااہلی عارضی طور پر نافذ العمل ہوگی۔
اس طرح الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان تاحیات نااہلی سے بچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی تھی اور عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا کہا تھا۔