برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی تقریب کا دورانیہ کتنا ہوگا اورا پر کتنا خرچ آئے گا؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ایک شاندار تقریب میں ہوگی۔

برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کے ساتھ ہی لندن سمیت برطانیہ بھر میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگا اور 8 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد 8 ستمبر 2022 کو 74 سالہ بادشاہ کے تخت نشین ہونے کے بعد سات دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا پروگروام باقاعدہ طور پر منایا گیا ہے۔یہ تقریب ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب برطانیہ کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور مہنگائی سے لوگوں کا معیار زندگی بہت متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ، 200مہمان مدعو

بکنگھم پیلس نے تاجپوشی کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے تاہم برطانوی بادشاہ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ یہ تقریب ماضی کے مقابلے مختصر اور کم خرچ ہوگی۔ایک اندازے کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی تقریب میں 500 مہمانوں کے مقابلے میں دنیا بھر سے تقریبا 2000 وی آئی پی مہمان شرکت کریں گے۔

اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ پر 63 ملین سے 125 ملین ڈالر (17 سے 35 ارب پاکستانی روپے سے زائد)خرچ کیے جائیں گے۔1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی پر 15 لاکھ پانڈ سے زیادہ خرچ کیے گئے جو کہ جدید دور میں 60 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔زیادہ تر عوامی تقریبات کی طرح تاج پوشی کی تقریب کے اخراجات بھی برطانوی حکومت ادا کرے گی۔

ایک سروے میں 51 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو تاجپوشی کے لیے ادائیگی نہیں کرنی چاہیے، جب کہ 18 فیصد لوگوں نے اس بارے میں کوئی رائے نہیں دی۔دوسری جانب 8 مئی کو عام تعطیل کے نتیجے میں برطانوی معیشت کو مزید 1.36 بلین پانڈز کا نقصان ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ اسکوائر، وائٹ ہال اور مال کے علاقے کو 6 مئی کی صبح 6 بجے سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

بادشاہ چارلس سویم صبح 11 بجے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی کے لیے روانہ ہوں گے، تاجپوشی کے بعد، ہوائی جہاز کنگ چارلس کو فلائی پاس پیش کرے گا جب وہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com