481
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے نئی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے نئی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق حکام نے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ڈیلیوری کا وقت کم کردیا، درخواست گزاروں کو 10 روز میں نارمل درخواست کے ساتھ پاسپورٹ مل جائے گا۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا کتنا نمبر ہے ؟
درخواست دہندگان کو 4 دن میں ارجنٹ پاسپورٹ اور 2 دن میں فاسٹ ٹریک درخواست کے ساتھ پاسپورٹ مل جائے گا۔
ترجمان پاسپورٹ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے جلد از جلد پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت ہے۔
اس سے پہلے نارمل پاسپورٹ 14 دن میں، ارجنٹ پاسپورٹ 7 دن میں اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 4 دن میں ملتا تھا۔