اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تائیوان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والے ہر سیاح کو 165 ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔
تائیوان کوویڈ 19 کی وبا کے بعد اب زیادہ لوگ بین الاقوامی سطح پر سفر کر رہے ہیں اور ہوائی کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور بہت سے ممالک اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
نیا انکشاف یہ ہے کہ تائیوان نے انفرادی سیاحوں کے لیے 165 ڈالرگرانٹ کا اعلان کیا ہے جو وہاں اپنی چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب گروپس کی شکل میں آنے والے سیاحوں کو بھی پیسے د ئیے جائیں گے تاکہ وہ یہاں کی سیر کر سکیں۔
جمعرات کو تائیوان کے وزیر اعظم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس سال حکومت مجموعی طور پر 6 ملین سیاح اس جزیرے کی سیر کرنا چاہتے ہیں اور اس نے 2025 تک اس تعداد کو 10 ملین تک بڑھانے کا عزم بھی کیا ہے۔
نئے اعلان کے مطابق پہلے 5 لاکھ سیاحوں کو 165 ڈالر فی کیس اور 90 ہزار سیاحتی گروپس میں 658 ڈالر فی گروپ د ئیے جائیں گے۔ تاہم نقدی کے بجائے یہ ڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
تائیوان نے کہا کہ وہ مکاؤ، یورپ، امریکہ کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے۔ تاہم سال 2022 میں امریکا، جاپان، انڈونیشیا اور ویت نام وغیرہ سے صرف 9 لاکھ سیاح یہاں آئے تھے جبکہ اس سے بہت پہلے 2019 میں ایک کروڑ سیاح یہاں آئے تھے جن کی تعداد کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔