عید قربان پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عید قربان پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہوگیا وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر پانچ روزہ تعطیلات کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے عیدالاضحی کی تعطیلات 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک کی منظوری دے دی ہے۔
تاہم کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا اعلان علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کرے گا۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے یکم جولائی سے 29 جون تک ذوالحج کے مہینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید الاضحی 10 جولائی کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کرنے پر زور دیا تھا ۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca